Advertisement

پی آئی اے کا عاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سےعاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائے گا ،11 اگست سے 11 پروازیں زائرین کو لے کے نجف اشرف پہنچیں گی۔

سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا جبکہ تمام مذہبی مواقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے ، حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

واضح رہے کہ زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے۔

Advertisement

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version