Advertisement

قائد اعظم اور عمران خان کے پاکستان میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں، فیاض الحسن

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قائد اعظم اور عمران خان کے پاکستان میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے اپنے حلقے کے مرکزی چرچ میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ پاکستان میں بسنے والی ہر اقلیت کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے بھی قائد اعظم کے شانہ بشانہ تحریک پاکستان میں حصہ لیا، کسی غیر مسلم کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے والا مسلمان کہلانے کا حقدار نہیں، جبری اسلام قبول کروانے کی نہ اسلام اجازت دیتا ہے، نہ ہمارا قانون، نہ عدالتیں اور نہ ہی حکومت۔

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اور معاشرہ اجتماعی طور پر امن پسند اور اقلیتوں کا احترام کرنے والا ہے، آج مودی کے بھارت میں اقلیتوں کو نہ بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں اور نہ انصاف تک جلد رسائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version