Advertisement

پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں، شاہین شاہد آفریدی

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شاہین  شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز بہت اہم ہیں، ویسٹ انڈیز میں پہلی مرتبہ کوئی ٹیسٹ میچ کھیلوں گا، ٹی ٹونٹی میں آرام کیا ہے، پرامید ہوں کہ ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، اس سیریز کے لئے انفرادی اہداف بھی بنا رکھے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل اپنی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں، ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ مضبوط اور تسلسل سے بہتر کارکردگی پیش کررہا ہے، یاسر شاہ اور حسن علی کی واپسی سے باؤلنگ یونٹ کا کمبی نیشن مزید بہتر ہوگیا ہے، گیانا میں بارش کے باوجود دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں بھرپور تیاری کی ہے، پریکٹس میچ میں بیٹسمین اور باؤلرز کو تیاری کا موقع ملا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں، تینوں طرز کی کرکٹ میں مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version