Advertisement

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم کا سلسلہ جاری

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم کی آمد جولائی کے اختتام تک ایک ارب 87 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ برس ستمبر میں آر ڈی اے اجرا کے بعد سے موجوہ مالی سال کے پہلے ماہ میں رقم کی آمد دوسری مرتبہ بلند ترین سطح پر دیکھی گئی ہے، جس سے ملک کو جولائی میں 30 کروڑ 7 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ہیں، جون میں یہ رقم 30 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی جو ماہانہ 30 کروڑ سے زائد کی رقوم کا رجحان ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس ستمبر 2020 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے متعارف کروایا تھا، ان اکاؤنٹس کے ذریعے ستمبر 2020 میں آنے والی رقم کا حجم صرف 70 لاکھ ڈالر تھا جو بعد میں بڑھنا شروع ہوا اور جولائی کے اختتام تک ایک ارب 87 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ستمبر 2020 سے ستمبر 2020 سے سمندر پار پاکستانیوں کو ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا نیا مالیاتی بہاؤ حاصل ہوا ہے، روشن ڈیجیٹل اکائونٹ  نے ملک کے غیر ملکی زرِ مبادلہ بہتر بنانے میں مدد دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version