Advertisement

سوئی سدرن گیس کمپنی نے مسلم کلب چمن کو 2-1 گول سے ہرا دیا

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے مسلم کلب چمن کو 2-1 گول سے ہرا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق لیگ میں اب تک چار میچز کھیلنے کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کی پہلی کامیابی ہے جبکہ تین میچوں میں اس کو پاکستان واپڈا، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرفورس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم، ملتان میں کھیلے گئے لیگ کے ایک اہم میچ میں وقفے تک سوئی سدرن گیس کمپنی کو مسلم کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی ، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک گول کیا،پہلے ہاف کے 43 ویں منٹ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے زین العابد ین نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ، جس کو 48 ویں منٹ میں مسلم کلب کے حکمت اللہ نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔

 کھیل ختم ہونے سے چند منٹ قبل سوئی سدرن گیس کمپنی کے علی خان نیازی نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔

 سوئی سدرن گیس کمپنی کی لیگ کے میچز میں یہ پہلی  کامیابی تھی، جبکہ تین میچوں میں اس کو پاکستان واپڈا، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرفورس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version