Advertisement

سندھ میں نااہل حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان

’21 اکتوبر کو استحکام پاکستان پارٹی بڑے سرپرائز دے سکتی ہے‘

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ میں نااہل حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جعلی راجکماری پے در پے شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری ظل سبحانی کے حوالے سے جو جھوٹ بولتی رہی اب یہ جھوٹ پروپیگنڈا اور واویلا جعلی راجکماری کو منہ چڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ و مکاری اور کرپشن کی غضبناک داستان رقم کرنے پر بھگوڑے خاندان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنا چاہیے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ظل سبحانی کا ذاتی عناد اور بغض پر مبنی بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے، نسل در نسل اقتدار پر قابض رہنے والا مافیا قصہ پارینہ بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں نااہل حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ اورڈلیوری میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، پیپلزپارٹی کے اقتدار کا سورج غروب ہو رہا ہے، کپتان کا بیانیہ ملک بھر میں چھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version