Advertisement

عمران خان نے عون چوہدری کو زمین سے اٹھا کر آسمان پر پہنچایا، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عون چوہدری کو زمین سے اٹھا کر آسمان پر پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے  اپنے ایک بیان میں عون چوہدری کے استعفیٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عون چوہدری اور راجہ ریاض کے پارٹی مخالف بیانات پر انہیں ڈھٹائی کی بجائے شرمندہ ہونا چاہیئے۔

ان کا  کہنا تھا کہ مناسب ہوتا کہ عون چوہدری ہیرو گیری کرنے کی بجائے وزیراعظم عمران خان کے احسان مند ہوتے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا  تھا کہ پی ٹی آئی سے نسبت پر عوام نے عون چوہدری اور ترین گروپ کو ووٹ ڈالے،ان کی اتنی اوقات نہیں تھی کہ اپنے بل بوتے پر عوام کے نمائندہ منتخب ہوتے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب  کا کہنا تھا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ راجہ ریاض ابھی مستعفی ہو کر اپنی ساکھ پر دوبارہ منتخب نہیں ہو سکتے،ہمت ہے تو راجہ ریاض میرا یہ کھلا چیلنج قبول کر کے دکھائیں۔

Advertisement

 فیاض الحسن چوہان  کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں صرف ایک گروپ ہے اور وہ وزیراعظم عمران خان گروپ ہے، کسی قسم کی دھڑہ بازی اور پارٹی کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش ناقابل برداشت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version