Advertisement

پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیرجیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کی ملاقات ہوئی جس میں فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لئے گائیڈ لائنز دیں اور کہا کہ 3 برس میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے پائیدار اقدامات کیے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے، جن کا اپنا ہاؤس ڈس آرڈر ہے وہ ان ہاؤس کی تبدیلی کے صرف دعوے ہی کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے، اپوزیشن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے، پاکستان کی عوام باشعور ہے، منفی پروپیگنڈے میں نہیں آئے گی۔

Advertisement

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مخالفین خاطر جمع رکھیں، ان کی دال 2023 تک نہیں گلے گی، پی ڈی ایم کے ٹولے کا منفی سیاست سمیت جنازہ نکل چکا ہے، عوام نے آر پار کے دعویداروں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ دیانتداری، ایمانداری اور شفافیت کی سیاست کے سامنے کرپٹ ٹولے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں AIMSCon-2025 کا شاندار انعقاد، 400 سے زائد تحقیقی مضامین پیش
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version