Advertisement

پنجاب بھر میں کورونا کی مثبت شرح 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے،سارہ اسلم

سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کورونا کی مثبت شرح 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی سیکرٹری سارہ اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، ویکسینیشن ہی کورونا وائرس  کے  خلاف  واحد اور موثر علاج ہے، 18 سال سے زیادہ عمر  کے تمام افراد کےفوری طور پر ویکسین لگوائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1,230 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 367,054 ہو گئی ہے، صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 19,113 ہو گئی ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس سے صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 11,254 ہو گئی ہے، صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 6,375,927 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سارہ اسلم نے مزید کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کورونا کی مثبت شرح 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے، شہری کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں، شہری پر ہجوم اجتماعات  سے مکمل اجتناب کریں اور ماسک کا استعمال لازمی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version