Advertisement

کورونا وائرس سے زیادہ سندھ حکومت صوبے میں ایک خطرناک وائرس ہے، جمال صدیقی

ترجمان پی ٹی آئی کراچی جمال صدیقی نے کہا کہ کورونا وائرس سے زیادہ سندھ حکومت صوبے میں ایک خطرناک وائرس ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کراچی جمال صدیقی نے مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کو صحیح اصلاح و مشورہ دینے والے لوگ منافقین نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق سندھ حکومت نے این سی او سی کی ہدایت نظرانداز کر کے خود اپنا تماشا بنایا ہے، ہر فیصلے میں جلد بازی سیاسی نابالغوں اور کم عقلوں کی پہچان ہے۔

جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہیے ویکسینیشن کا عمل صوبائی اراکین کے حلقوں سے شروع کرے، سندھ حکومت عوامی خدمت کیلئے اراکین سے باہمی مشاورت کرے، انتظامیہ اور سندھ حکومت اراکین کے حلقہ جات میں ویکسینیشن کیلئے اقدامات کرے۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی جمال صدیقی نے مزید کہا کہ ویکسینیشن مراکز میں عوامی رش کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، وبا سے بچاؤ کیلئے سندھ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا، سندھ حکومت ہر گند اور کیچڑ وفاق پر ڈالنے سے پہلے اپنی ناقص پالیسیوں پر نظر ڈالے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version