Advertisement

پاکستان کےخلاف ‏اپنی سر زمین استعمال نہیں ہونےدیں گے، ذبیح اللہ مجاہد

ذبیح اللہ مجاہد

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا  ہے کہ پاکستان کےخلاف ‏اپنی سر زمین استعمال نہیں ہونےدیں گے۔

 ‏تفصیلات کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ پاکستان کےخلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے پاکستان ‏افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا۔ کابل اپنےزور بازو سےفتح کیا، طالبان کاکابل فتح کرنےمیں پاکستان کاکوئی کردار نہیں ‏۔ ‏

ترجمان طالبان نے کہا کہ پاکستان سےتعلقات کی بنیاد پروپیگنڈے ‏پر نہیں حقائق پرہوگی پاکستان سےدوستانہ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کےخواہشمندہیں۔

 ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے،ہماری کئی چیزیں مشترک ہیں بھارت سمیت کسی ملک کوداخلی ‏پالیسی میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ داعش ختم ہوچکی ہےاس کا وجود اب افغانستان ‏میں نہیں رہا مجھے نہیں لگتااب پاکستان مخالف کوئی تنظیم افغانستان میں ہے کسی تنظیم نے ‏افغانستان سے پاکستان میں گڑبڑکی کوشش کی توروکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version