Advertisement

عالمی برادری کشمیر میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں کشمیر میں محرم کے پرامن جلوس پر آنسو گیس کی شیلنگ اور اور انتباہی فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری  نے کہا کہ محرم کے جلوس میں شریک درجنوں کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ  جلوس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ محرم کے جلوسوں پر پابندیوں کا نفاذ بھارتی حکومت گہرے تعصب کی نمائندگی کرتا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری  کا کہنا تھا کہ بھارت جبر اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذریعے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی خواہش کو نہیں دبا سکتا ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری   کا مزید کہنا  تھا کہ عالمی برادری کشمیر میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ،مذہبی حقوق اور آزادیوں پر وحشیانہ دباؤ کا نوٹس لے، محرم کے جلوسوں پر پابندی کشمیری عوام کے مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version