Advertisement

سندھ میں تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے ، اہم فیصلہ سامنے آگیا

صوبہ سندھ میں تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے پرائیویٹ اسکولز 23 اگست بروز پیر سے مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھول دیے جائینگے۔

مرکزی صدرکاشف مرزا کا کہنا ہے کہ سندھ میں تعلیمی اداروں کو  مزید بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ، سندھ کے 1 کروڑ طلباء کا تعلیم آئینی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں 15 لاکھ پرائیویٹ اور 10 لاکھ سرکاری‏ اساتذہ کو ویکسی نیٹڈ ترجیح بنیادوں پرکیا جائے گا جبکہ سندھ بھر میں 95 فیصد اساتذہ کی ویکسینیشن کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔

کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو اگر بچوں کے مستقبل کا احساس ہے تواپنی سیاسی جلسے جلوس ملتوی کر دیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم ، چیف جسٹس ، آرمی چیف اور این سی او سی الیکشن و سیاسی اجتماعات رکوائیں۔
کاشف مرزا نے مزید کہا کہ مسلسل تعلیمی ادارے بند کرکے 5 کروڑ طلباء کا18  ماہ سے تعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ سندھ  بھر میں آج تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version