Advertisement

پنجاب حکومت نے عوام کی ویکسینیشن کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں، اسلم اقبال

اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کی ویکسینیشن کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد کا دورہ کیا،دورے کے دوران صوبائی وزیر نے ہسپتال میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح بھی کیا ،ویکسینیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر ادریس، ہسپتال انتظامیہ، معززین علاقہ چوہدری جہانگیر، چوہدری جاوید، سجاددرانی اور دیگر کی شرکت کی ہے۔

دورے میں وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ویکسینیشن ضروری ہے،ل شہری ویکسین لگوائیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لئے ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھائی گئی ہے، پنجاب کے 5بڑے شہروں میں موبائل ٹیموں کے ذریعے بھی لوگوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے، گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال میں ویکسینیشن سینٹر کے قیام سے اہل علاقہ کوویکسنیش کی سہولت دی گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ویکسین لگوائیں، روز گار اور صنعت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کیلئے کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنا ہے، عوام ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عمل کرکے انسداد کورونا میں اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version