Advertisement

ٹیسٹ کرکٹ میں پچ کا برتاؤ ہر گزرتے دن کے ساتھ تبدیل ہوتا جاتا ہے ، فہیم اشرف

قومی کرکٹر فہیم اشرف کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پچ کا برتاؤ ہر گزرتے دن کے ساتھ تبدیل ہوتا جاتا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے دو دن کی نسبت آج پچ قدرے بہتر تھا ، اس پچ سے ابھی بھی فاسٹ باولرز کو مدد مل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے باولرز نے آج بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے جبکہ کپتان اور میری خواہش ہے کہ کل زیادہ سے زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنا ہے۔

فہیم اشرف نے بتایا کہ کسی بھی ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز بیٹنگ کے لیے آسان نہیں ہوتی ، ہم مثبت حکمت عملی اپناتے ہوئے  طویل پارٹنرشپ لگانے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اختتامی لمحات پر اوورز گزارنے کی کوشش کررہے تھے کہ تاکہ کل تروتازہ ہوکر واپس آئیں ، کپتان کی صرف یہ ہدایت ہے کہ پارٹنرشپ لمبی کرنی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ میں چاہتا ہوں ہر ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کے لیے آلراؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کروں ، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں تو مجھ سے زیادہ میرے چھوٹے بھائی اور والدین خوش ہوتے ہیں۔

قومی کرکٹر نے مزید بتایا کہ خواہش ہے ایسی کارکردگی ہو جس سے وہ خوش ہوجائیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا، پاکستان کا سخت مؤقف برقرار
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version