Advertisement

سوئٹزرلینڈ پاکستان کا اہم تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے،صدر مملکت

صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ پاکستان کا اہم تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کے نامزد سفیر عامر شوکت نے ملاقات کی ہے جس میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ  دونوں ممالک کے باہمی فوائد کے لیے دوطرفہ تجارتی تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، سوئس ملٹی نیشنل کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری پاکستان پر ان کے اعتماد کی عکاس ہے۔

 صدر مملکت  کا کہنا تھا کہ نامزد سفیر سوئس تاجروں کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیں ، سیکیورٹی کی بہتر صورتحال ، حکومت کی پالیسی سے پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے سازگار ہے۔

 صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کیلئے سیاسی سطح پر مزید روابط کی ضرورت ہے، نامزد سفیر ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کیلئے سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کو شامل کریں۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نامزد سفیر افغانستان کے امن اور تعمیر نو کے فروغ ، چار دہائیوں تک 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی اجاگر کریں۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ نامزد سفیر دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے ٹھوس کاوشیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version