Advertisement

سی پیک کے خلاف وزیراعظم کے ذریعے سازش ہورہی ہے،رانا ثنا ءااللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف اس ملک  پر مسلط کئے گئے وزیراعظم کے ذریعے سازش ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کےصدر رانا ثناءاللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  عمران نیازی اینڈ ٹولہ سی پیک کے خلاف انٹرنیشنل سازش کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  23 غیرقانونی فارن فنڈنگ اکاونٹس سے پیسے منگواکر ملک کے خلاف سازش کرنے والے کہہ رہے ہیں سی پیک کے خلاف انٹرنیشنل سازش ہورہی ہے،سی پیک کے خلاف سازش میں پاکستان میں مسلط ٹولہ ملوث ہے ۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے خطے کو تحفہ دیا تھا، 2018 تک اس پرتیز رفتارعمل کو ساری دنیا جانتی ہے، جب سےعمران نیازی کی حکومت مسلط ہوئی، سی پیک پر عمل درآمد رُک چکا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی اینڈٹولے نے سی پیک پر الزامات لگائے اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی، عمران نیازی اینڈ کمپنی کے دور میں جے سی سی کا اجلاس بھی نہیں ہوسکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version