Advertisement

جلوسوں کے راستوں پر سٹریٹ لائٹس کو پوری طرح روشن کیا جائے، میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ جلوسوں کے راستوں پر سٹریٹ لائٹس کو پوری طرح روشن کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے صوبائی حلقے میں ظفر کالونی، سادات کالونی، کالی کوٹھی، نائیک کالونی اور دیگر علاقوں میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ میاں اسلم اقبال نے ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے سیکیورٹی اور دیگر معاملات کے بارے میں تبادلے خیال کیا۔

اس موقع پر پولیس، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، واسا، لیسکو اور دیگر اداروں کے افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ جلوسوں کے راستوں پر یکم محرم سے قبل پیچ ورک کا کام مکمل کر لیا جائے اور تمام راستوں کی سٹریٹ لائٹس کو بھی پوری طرح روشن کیا جائے، کہیں کچرا یا گندگی نظر نہیں آنی چاہیے۔

Advertisement

میاں اسلم اقبال نے امام بارگاہوں کے دورے کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن عامہ اوربھائی چارے کی فضا کو ہر قیمت پر برقرار رکھنا ہے، معاشرے میں رواداری، اخوت اور برداشت کے جذبات کو فروغ دینے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرے۔

صوبائی وزیر نے ہدایت دی کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور تمام ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات میں یقین دلایا کہ عزاداروں کو محرم الحرام کے دوران عبادات کی ادائیگی کے لئے پرامن ماحول مہیا کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version