Advertisement

ادارے قوم کی تقدیر کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، عارف علوی

عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ادارے قوم کی تقدیر کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی زیر صدارت انسداد منشیات اور خصوصی افراد کی فلاح کیلئے وائس چانسلر ز کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں منشیات اور تمباکو کے غلط استعمال کی پالیسی کو صدر پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں حتمی شکل دی گئی۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو منشیات اور تمباکو کے استعمال سے پاک بنانے کی ضرورت ہے ، یونیورسٹیوں کی انتظامیہ متعلقہ اداروں میں منشیات کی روک تھام پر توجہ دیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات اور تمباکو پالیسی اور بہبود خصوصی طلباء پالیسیوں کو جلد از جلد نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔

اجلاس میں صدر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  قائداعظم یونیورسٹی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے ساتھ مل کر مشیروں اور ماہر نفسیات کو تربیت دے گی۔

Advertisement

وزارت انسداد منشیات نے منشیات کے استعمال کی روک تھام، علاج کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے موبائل ایپ ’’ زندگی ‘‘ تیار کی ہے ۔

 اجلاس میں  مزید کہا گیا کہ  خصوصی طلباء کو تعلیمی، تکنیکی اداروں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے کے لیے 10 سال تک عمر میں نرمی فراہم کی جائے گی، خصوصی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے لیے ٹیوشن فیس ، ہاسٹل فیس اور یوٹیلیٹی بل کی چھوٹ دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version