Advertisement

پی ٹی آئی تین سالوں میں نئے پاکستان کی تعمیر کی بنیاد بھی نہ رکھ سکی ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تین سالوں میں نئے پاکستان کی تعمیر کی بنیاد بھی نہ رکھ سکی ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا  کہ امام حسین ؓ اور انؓ کے ساتھیوں نے کربلا میں عظیم مقصد کے لیے قربانی دی، امام حسین ؓ نے شخصی آمریت کے خلاف جہاد کیا ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مینار پاکستان پر قوم کی ایک بیٹی کے ساتھ پیش آنے والا سانحہ انتہائی قابل مذمت ہے ، حکومت ملزمان کی فوری شناخت کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے ۔

  سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حالات جوں کے توں ہیں اور دعوے آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں ، آنے والے دنوں میں خارجہ اور داخلہ محاذوں پر پاکستان کی ذمہ داریاں بڑھیں گی ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ طالبان نے فتح کے بعد جس تحمل اور برد باری کا مظاہرہ کیا ، قابل ستائش ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version