Advertisement

خوشحال افغانستان کے لیے پاک افغان کا مشترکہ طور پر کام کرنا ضروری ہے،زاہد حفیظ

دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے پاک افغان کا مشترکہ طور پر کام کرنا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا کےمعاملے پر افغان وفد نے یکم سے 8 اگست  تک اسلام آباد کا دورہ کیا،دورے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان وفد کو مذکورہ واقعے کی متعلقہ پاکستانی حکام کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے تمام پہلوؤں پر جامع بریفنگ دی گئی  ہے، افغان وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ افغان وفد کو سیف سٹی آفس اسلام آباد بھی لے جایا گیا ، جہاں انھیں مختلف اوقات اور مختلف مقامات کی کئی ویڈیو فوٹیج دکھائی  گئیں ہے،ان ویڈیوز میں شکایت کنندہ افغان سفیر کی بیٹی کو واضح طور پر پہچانا جا سکتا تھا کہ وہ آزادانہ طور پر مختلف جگہوں پر گھوم رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان وفد کو شکایت کنندہ افغان سفیر کی بیٹی کے دورہ کردہ تمام مقامات کا دورہ کرایا گیا ۔ افغان وفد کو تکنیکی ڈیٹا (موبائل فرانزک/جیو فینسنگ کے نتائج) بھی پیش کیے گئے  ہیں۔

Advertisement

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ افغان وفد کو بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شکایت کی تفصیلی اور مکمل تفتیش کی ہے ، تفتیش اور گواہوں کے بیانات کے بعد حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ زمینی کے نتائج شکایت کنندہ کی رپورٹ کی تصدیق نہیں کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  وفد کو اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے اور اس کے قونصل خانوں کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version