Advertisement

پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

پولیو ٹیم

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، جس کا  آغاز کل سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مہم کا انعقاد پنجاب کے 11 اضلاع میں کیا جارہا ہے جن  میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ ، ملتان، راجن پور، رحیم یارخان ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی اور اوکاڑہ شامل ہیں جبکہ ان اضلاع کو وائرس کی گردش کو سامنے رکھتے ہوئے مہم میں شامل کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیو پروگرام سربراہ سندس ارشاد کہتے ہیں کہ اکتوبر سے پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے جبکہ پولیو وائرس کے نمونے منفی ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی بہت سا کام باقی ہے ، پولیو کو شکست دینے کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے جبکہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو کی ٹیموں سے تعاون کریں۔

واضح رہے کہ اس پولیو مہم میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

Advertisement

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version