بھارتی یوم آزادی پر سب سیاہ لباس اور سوگ میں ہیں،مشعال ملک

چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن اور معروف کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آج بھارتی یوم آزادی پر سب سیاہ لباس اور سوگ میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز سب سبز کپڑوں میں تھے کیونکہ پاکستان کا یوم آزادی تھا۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت ہندوستانیوں کو جہاز میں لا کر مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منا رہا ہے،کشمیریوں کی آزادی کا گلا گھونٹتے ہوئےکیسے بھارت یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ بھارت کے یوم جمہوریہ پر ایف نائن پارک میں بڑی تعداد میں سیاہ غبارے چھوڑے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس صدی کا سب سے بڑا مافیا مودی اور بھارتی سرکار ہے،آج کے روز ہزاروں کی تعداد میں بھارتیوں کو ڈومیسائل جاری کیے گیے جبکہ ابتک 40 لاکھ بھارتیوں کو کشمیری شہریت دی جا چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سلامتی کونسل میں کس بنیاد پر صدارت ملی ہے، آج وہاں ہر کرفیو ہے کشمیری کالی پٹیاں باندھے گھروں سے باہر نکلے ہیں۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ افغانیوں اور کشمیریوں کو کوئی نہیں ہرا سکتا ، آج جو افغانستان میں ہو رہا ہے بھارت کے ساتھ اس سے برا ہونے والا ہے، افغانستان میں جو ہو رہا ہے بھارت اس سے کہیں زیادہ غلطیاں کر رہا ہے اور اس کا انجام افغانستان سے کہیں زیادہ برا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ سب لوگ ہماری آواز بنیں، کشمیری عوام یرغمال ہے، یاسین ملک بیمار ہیں, شبیر شاہ جیل میں ہیں, ان کا خاندان دربدر ہے جبکہ آسیہ اندرابی کو دمہ کا مسئلہ ہے سید علی گیلانی نظر بند ہیں۔ اس ماہ میں آپ عہد کریں کہ آپ نے کشمیریوں کے کیے آواز اٹھانی ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 1947کے واقعات دور کی بات ہے تاہم مقبوضہ کشمیر میں آج بھی نسل کشی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- سیاہ لباس اور سوگ
- مشعال ملک
- موسم
- کشمیری رہنما
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News