پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانا وزیر اعظم کا وژن ہے، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانا وزیر اعظم کا وژن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راوی ریور منصوبے کو سیاحت کے لیے بھی پر کشش بنائیں گے، جنگل سے کوئی اگر درخت کاٹے گا تو فوری اطلاع ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ جنگل میں سینسرز اور جیمرز لگے ہوں گے، شیخوپورہ میں 24 ہزار کینال پر جنگل لگایا جائے گا، چینی کمپنی کے تعاون سے 24 ہزار کینال پر اسمارٹ جنگل لگایا جائے گا اور 7050 کینال پر انوائرمنٹ فرینڈلی جنگل لگایا جائے گا۔
شہباز گل نے کہا کہ اگلے الیکشن کا سوچنے والے جنگلات جیسے منصوبے شروع نہیں کرتے، میٹرو، اورنج بس جیسے منصوبوں سے کک بیکس ملتے ہیں، میٹرو،اورنج جیسے منصوبوں سے آنے والی نسلوں کو کچھ نہیں ملتا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی تھکی سیاست کا جواب اس طرح کے منصوبوں سے دیں گے، پی ڈی ایم مصالحے لگا کر تھکی ہوئی سیاست کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ
- پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانا وزیر اعظم کا وژن ہے، شہباز گل
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News