Advertisement

جمہوریت صرف مردوں کے لیے نہیں،شازیہ مری

شازیہ مری

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری  نے کہا ہے کہ جمہوریت صرف مردوں کے لئے نہیں ہے، جمہوریت کی جدوجہد اور حصول میں خواتین کا بڑا اہم کردار رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے پی ڈی ایم کے فیصلے پر  ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  پی ڈی ایم کے کل منقعد ہونے والے جلسے میں خواتین پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر افسوس ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پی پی پی عورتوں کی جدوجہد اور انکی محنت و کوشش کو سراہتی ہے۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک خواتین نے جمہوریت کی جدوجہد میں پیش قدم رہ کر قربانیاں دیں اور محنت کی، آج پی ڈی ایم کے اعلان سے پاکستان میں موجود جمہوری سوچ رکھنے والے لوگوں کو ٹھیس پہنچی ہے۔

  ان کا کہنا تھا کہ  ہمیں یہ امید نہیں تھی کہ پی ڈی ایم اپنے فیصلے اس قدر انتہا پسندی کی طرف لے جائے گی۔

Advertisement

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی  پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ ہم پی ڈی ایم کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اسکی مذمت کرتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version