Advertisement

پی آئی اے نے کوئٹہ سے پشاور کے لیے 12 سال بعد براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

PIA announces 7 more flights to Saudia Arab from Pakistan

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے کوئٹہ سے پشاور کے لیے 12 سال بعد  براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشری رند نے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایک تقریب میں فیتہ کاٹ کر کوئٹہ سے پشاور پروازوں کا افتتاح کیا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشری رند کہتی ہیں کہ 12 سال کے بعد قومی ایرلائن کا کوئٹہ سے پشاور پروازوں کا دوبارہ آغاز وفاقی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے پشاور  پروازوں کے آغاز سے نہ صرف دونوں صوبوں کے درمیان عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی بلکہ کاروباری اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

افتتاحی تقریب میں جی ایم پی آئی اے بلوچستان بلال افضل ، پی ایس ایم لودھی محمد ، سی ایس او اے ایس اف منصف گل ، ٹرمینل مینجر سول ایوی ایشن سہیب احمد اور دیگر اعلئ حکام بھی موجود تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ابتدا میں کوئٹہ سے پشاوراورپشاور سے کوئٹہ ہفتے میں 2 پروازیں جمعہ اور منگل کو ہونگی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version