Advertisement

برطانیہ نے افغانستان سے امریکی انخلا پر تنقید کرتے ہوئے خبردارکر دیا

برطانیہ نے افغانستان سے امریکی انخلا پر تنقید کرتے ہوئے خبردارکیا  ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد طالبان کی بحالی سے شدت پسندوں کی افزائش ہوگی جو پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے جمعرات کو اعلان کیا  تھا کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کے مزید علاقوں پر قبضے کے بعد 600 فوجی برطانوی شہریوں کو افغانستان سے نکلنے میں مدد کریں گے۔

 برطانوی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلا غلط ہے،القاعدہ واپس آجائے گی۔

بین والیس نے پیش گوئی کی کہ امریکی انخلا سے القاعدہ کو فائدہ ہوگا جنہیں طالبان نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں سے پہلے بھی افغانستان میں محفوظ پناہ دی تھی۔

انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے فیصلے سے طالبان کو طاقت ملے گی جس کی وجہ سے مزید مشکلات بڑھ جائیں گی۔

Advertisement

برطانوی وزیر دفاع بین والیس کا مزید کہنا تھا کہ  میں پریشان ہوں کہ ناکام ریاستیں اس قسم کے لوگوں کیلئے افزائش گاہیں ہیں جبکہ  میں خبر دار کرتا ہوں کہ  القاعدہ بالکل واپس آئے گی جو ہمارے اور ہمارے مفادات کیلئے خطرہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version