Advertisement

پاکستان میں معیشت کی بحالی کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے، عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیشت کی بحالی کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سرمایہ کاری بورڈ کی 7 ویں اصلاحاتی پلان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاری لانے کیلئے کاروبار میں آسانیوں کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس نے کوروںا وباء پر قابو پایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے میں حکومت نے اہم کردار ادا کیا ہے، کاروبار میں آسانیوں کے مواقع کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ جب یہ حکومت آئی تھی تو ڈی انڈسٹریلائزیشن تھی جس کو  ہم بہتری کی طرف لیکر گئے ہیں،ہماری معیشت درست سمت میں ہے اور معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، دنیا میں تمام ممالک کیلئے معاشی چیلنجز موجود ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں معیشت کی بحالی کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے، برآمدات کو بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ 2025: بنگلا دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے ہرا دیا
سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پنجاب اسمبلی میں طلباء کے موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
معرکہ حق میں 4 رافیل طیارے تباہ ہوئے، عالمی ماہر کا انکشاف، ٹیل نمبرز بھی بتا دیے
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version