Advertisement

اے ایس ایف کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر بڑی کارروائی

ائیرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کی جانب سے اسلام آباد ائیر پورٹ پر بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں بیرون ملک ہیروئن اسمگلنگ کی بہت بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ بحرین جانے والے 4 مختلف مسافروں کے سامان سے 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 15 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے، جان محمد اور دیگر 3 مسافروں  نے بیرون ملک اسمگل کرنے کے لیے 15 کلو گرام ہیروئن اپنے سامان میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اے ایس ایف عملے نے شک پڑنے پر تلاشی لی اور ملزمان کو فوری گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version