Advertisement

سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں ڈیفنس اور شہر بھر میں پانی کی قلت کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پی سی آئی کے بریگیڈیئر یاسر الہٰی، ایم ڈی واٹر بورڈ، ڈی ایچ اے اتھارٹیز، میٹروپولیٹن کمشنر کراچی اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

پہلے مرحلے میں ڈیفنس کے علاقہ مکینوں کو پانی پہچانے کے لئے ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے پر اتفاق کیا گیا۔

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ اس عمل کو ہنگامی بنیادوں پر ٹیک اپ کیا جائے، منصوبے کی تکمیل کے بعد ڈیفنس کے علاوہ شہر بھر میں ڈی سیلینیشن پلانٹس کے ذریعے پانی کی کمی کو پورا کیا جائے گا، کوشش ہے کسی شہری کو پانی کی کمی کی شکایت نہ ہو۔

Advertisement

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ شہر میں پانی کی قلت ہے جس کی وجہ سے دیگر ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
Next Article
Exit mobile version