Advertisement

منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں،عثمان بزدار

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل غلام شبیرناریجو کی ملاقات ہوئی جس میں منشیات کے دھندے کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت مشترکہ اقدامات پراتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی کی تعریف کی۔

 عثمان بزدار نے کہا کہ منشیات کی خریدو فروخت کرنے والے عناصر کی رعایت کے مستحق نہیں۔، منشیات سے پاک معاشرے کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کی جگہ جیل ہے، تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی۔

Advertisement

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں، منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے مزید ادارے قائم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے کیلئے ہسپتال کے قیام کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کیساتھ تعاون کریگی۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ کسی کو قوم کے مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پولیس،ایکسائز اورمتعلقہ محکمے اینٹی نارکوٹکس فورس کو ہر طرح کی معاونت فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی، نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version