Advertisement

نور مقدم قتل کیس، پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کی تفصیل سامنے آگئی

نور مقدم کیس

اسلام آباد میں سابق سفارت کار شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل    کیس میں پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے نامکمل عبوری چالان عدالت میں پیش کیا گیا تھا، ایف آئی اے سائبرک کرائم ونگ سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے متعلق رپورٹ آنے پر ضمنی چالان داخل ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر کے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اعترافی بیان کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے اور پولیس کے عبوری چالان کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کر کے سر دھڑ سے الگ کرنے کا بیان دیا ہے۔

عبوری چالان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر نے یہ انکشاف کر لیا ہے کہ   نور مقدم نے شادی سے انکار کیا تو اسے زبردستی کمرے میں بند کر دیا تھا اور  ملزم نے چوکیدار کو کہا گھر کے اندر نا کسی کو آنے دیں نا نور مقدم کو جانے دیں۔

  عبوری چالان میں مزید بتایا گیا کہ ملزم نے نور مقدم کو قتل کر کے اس کا سر دھڑ سے الگ کر دیا اور اس کا موبائل دوسرے کمرے میں چھپا دیا تھا جبکہ مقتولہ نور مقدم کا موبائل ملزم کی نشاندہی پر اسی کے گھر کی الماری سے ہی برآمد کیا گیا تھا۔

Advertisement

  عبوری چالان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم کے مطابق اس نے والد کو قتل کی اطلاع دی تو انہوں نے کہا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے بندے آ رہے ہیں جو لاش ٹھکانے لگا کر اسے وہاں سے نکال لیں گے۔

عبوری چالان کے مطابق اگر ذاکر جعفر بروقت پولیس کو اطلاع دیتا تو نور مقدم کا قتل بچ سکتا تھا، ظاہر جعفر کے والد نے اس وقوعہ میں اپنے بیٹے کی مدد کی ہے۔

دوسری جانب ملزم کے بیان کے مطابق تھراپی ورکس کے امجد محمود کے ساتھ غلط فہمی میں جھگڑا ہوا تھا، تھراپی ورکس کے ملازمین نے ملزم کے اس فعل کو چھپانے اور شہادت ضائع کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
Next Article
Exit mobile version