Advertisement

کسی رشتہ دار کی موت کے بعد اس کی فیس بک یا انسٹاگرام پروفائل کس طرح ڈیلیٹ کی جاسکتی ہے؟ آپ بھی جانیئے

کسی آدمی کا انتقال ہو جائے تو اس کے عزیزواقارب تجہیزو تدفین کا انتظام کرتے ہیں لیکن آج کی نسل میں ایک کام اس سے بھی زیادہ اہم ہو چکا ہے اور وہ اس مرنے والے شخص کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ساتھ جڑا ہے۔

جب کوئی شخص مر جائے تو اس حوالے سے فیس بک نے لوگوں کی رہنمائی کر دی ہے ،آپ اپنے مر جانے والے رشتے دار یا دوست کے اکاﺅنٹ کو نہ صرف بند کروا سکتے ہیں بلکہ اسے یادگاری اکاﺅنٹ میں تبدیل بھی کروا سکتے ہیں، جس پر لوگ اس مرجانے والے شخص کے لئے دعاﺅں اور نیک تمناﺅں پر مبنی پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

اپنے کسی رشتے دار یا دوست کی موت کے بعد اس کے فیس بک اکاﺅنٹ کوبند کروانے یا میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کروانے کے لئے آپ کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ اس کے قریبی رشتے دار یا مختار ہیں۔

اس کے ساتھ ہی آپ کو مرنے والے شخص کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اسکین کر کے فیس بک کو مہیا کرنا ہو گا، اگر آپ یہ چیزیں مہیا یا ثابت نہیں کر سکتے تو آپ پاور آف اٹارنی، برتھ سرٹیفکیٹ، وصیت نامہ یا اسٹیٹ لیٹر بھی دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس کی موت کو ثابت کرنے کے لئے اخبار میں اس کی موت کے اعلان پر مبنی اشتہار یا میموریل کارڈ بھی دے سکتے ہیں ،مذکورہ چیزیں مہیا کرنے اور پراسیس کو مکمل کرنے کے لئے آپ کو نیچے دیئے گئے لنک پر جانا ہوگا۔

Advertisement

https://www.facebook.com/help/contact/228813257197480?_rdc=2&_rdr

اگر آپ اس کے اکاﺅنٹ کو میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک https://www.facebook.com/help/contact/234739086860192?helpref=faq_content&_rdc=2&_rdr پر جائیں۔

اگر آپ خود اپنی زندگی میں کسی ایک شخص کو اپنا مختار مقرر کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ آپ کے مرنے کے بعد آپ کا فیس بک اکاﺅنٹ بند کروا سکے یا میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کرواسکے تو اس کے لئے اپنے اکاﺅنٹ کی سیٹنگز اینڈ پرائیویسی کے آپشن میں جائیں اور وہاں سے میموریلائزیشن سیٹنگز میں جا کر اپنے اس دوست کا نام ٹائپ کر کے ایڈ کردیں۔

 اب آپ کا یہ دوست آپ کا لیگیسی کنٹیکٹ (Legacy contact) بن جائے گا جو باآسانی آپ کے اکاﺅنٹ کو بند کروا سکے گا یا میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کروا سکے گا۔

اس کے علاوہ انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاﺅنٹس کو بھی آپ اسی طرح بند کروا سکتے ہیں یا میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کروا سکتے ہیں ،انسٹاگرام پر اس پراسیس کے لئے اس لنک https://www.bolnews.com/urdu/latest/2021/09/194401/amp/  پر جائیں۔

 ٹوئٹر پر یہ پروسیز کچھ مختلف ہے، اس پلیٹ فارم پر آپ کو پیشگی فارم کے بجائے اس لنک https://www.bolnews.com/urdu/latest/2021/09/194401/amp/ پر جا کر مدد کی درخواست کرنی ہو گی جس پر ٹوئٹر کا نمائندہ آپ سے رابطہ کرے گا۔

Advertisement

آپ سے آپ کے متعلق اور مرنے والے شخص سے متعلق تصدیقی دستاویزات اور معلومات مانگے گا ،ان میں آپ کے آئی ڈی کارڈ کی نقل اور مرنے والے شخص کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی کاپی شامل ہوں گی، اس کے بعد اس شخص کا اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version