Advertisement

ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے خلاف وزارت داخلہ کا اہم فیصلہ

وزارت داخلہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو اضافی پاسپورٹ منسوخ کروانے کے لیے ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی فیصلے سے متعلق اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کی ، اجلاس میں سیکٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور ڈی جی پاسپورٹ ڈاکٹر نعیم رؤف نے شرکت کی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ کو دوہرے پاسپورٹ  کی 1629 درخواستیں موصول ہوچکی جو پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہیں ، ایمنسٹی کے حوالہ سے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے  ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو کابینہ کیلئے سمری تیار کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کر لیے گئے۔

Advertisement

شیخ رشید نے کہا کہ دوہرے پاسپورٹ ایمنسٹی اسکیم کیلئے درخواست گزاروں کو صرف ایک پاسپورٹ رکھنے کی اجازت ہوگی ، اسکیم کے تحت ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کروانے کیلئے 90 روز کی مہلت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے افراد کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوا دیے جائیں گے ، موجودہ قانون میں ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کی سزا کم از کم تین سال کی جیل ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم سے ایک سے زائد ناموں والے پاسپورٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا ، ماضی میں چھ ایمنسٹی اسکیموں کے ذریعے 12 ہزار پاسپورٹ کی کلیرنس کی جا چکی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version