Advertisement

آج پنجاب کے چپے چپے میں فنڈز اور ترقیاتی منصوبوں کی یکساں تقسیم ہورہی ہے، فیاض الحسن

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آج پنجاب کے چپے چپے میں فنڈز اور ترقیاتی منصوبوں کی یکساں تقسیم ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار ’’ترقی سب کے لیے‘‘ کے نعرے پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، لاہور ہو یا کوہ سلیمان، ہر جگہ ضروری ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، فورٹ منرو کے لیے تقریباً 90 کروڑ سے آٹھ منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد اس سلسلے کی کڑی ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ فورٹ منرو واٹر سپلائی، ریسکیو اسٹیشن، اسکولوں اور ریزورٹ اپ گریڈیشن، سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں، اسی طرح راولپنڈی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، تکمیل کے بعد یہ ڈیم روزانہ 35 ملین گیلن صاف پانی راولپنڈی کے شہریوں کو مہیا کرے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بحالی اور فعال ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہو سکے گی، ’’ بزدار حکومت کا نعرہ، سارا پنجاب ہمارا‘‘ کی بنیاد پر ہے۔

Advertisement

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اب کسی علاقے یا کسی ضلع کے ساتھ وسائل کی تقسیم پر زیادتی نہیں ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version