Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ، ٹیم گرین بمقابلہ ٹیم وائیٹ

قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کے پریکٹس میچ میں  ٹیم وائیٹ نے ٹیم گرین کو ہرا دیا،ٹیم وائیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق  کپتان شاداب خان 42 گیندوں پر 96 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے ،شاداب خان نے  اپنی انگگز میں 10 چھکے اور 4 چوکے لگائے، فخر زمان نے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے، افتخار احمد 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے  جبکہ عثمان قادر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں ٹیم گرین کو پریکٹس کے لیے صرف 24 اوورز ہی مل سکے ۔

ٹیم گرین نے کپتان بابر اعظم کے 81 رنز کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، خوشدل شاہ نے 31 اور عبداللہ شفیق نے 25 رنز بنائے  جبکہ زاہد محمود، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version