Advertisement

اگر آپ عمر کی 30 بہاریں دیکھ چکے ہیں تویہ میڈیکل ٹیسٹ ہر سال لازمی کروائیں

میڈیکل چیک اپ

اگر آپ عمر کی 30 بہاریں دیکھ چکے ہیں تو اپنی صحت کی جانچ کے لیے یہ میڈیکل ٹیسٹ ہر سال لازمی کروائیں۔

1: بلڈ پریشر

بلڈ پریشر عام طور پر نارمل رینج میں 120/80 ہوتا ہے اگر اس کو چیک کروانے پر یہ بلڈ پریشر نارمل رینج میں ہو تو یہ ایک قابل اطمینان بات ہے۔

اب آپ کو اپنا بلڈ پریشرایک سال بعد دوبارہ ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے مگر اگر یہ لیول کم یا زیادہ ہو تو اس کے لیےہفتہ واری بنیاد پر ٹیسٹ کروانا چاہیے۔

2: بلڈ شوگر

Advertisement

اس ٹیسٹ کو کھانا کھانے کے بارہ گھنٹوں کے بعد کروایا جاتا ہے یعنی خالی پیٹ کروایا جاتا ہے اس کی رینج اگر 99 یا اس سے کم ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ صحت مند ہیں۔

اگر اس کی رینج 100 سے لے کر 110 تک ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ذیابطیس کے خطرے سے دوچار ہیں اور اگر اس کی رینج اس سے زیادہ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ذیابطیس کا شکار ہو چکے ہیں۔

اس لیے آپ کو کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور اس کی مدد سے اپنا غذائی چارٹ تشکیل دینا چاہیے۔

3: ای سی جی

ای سی جی درحقیقت دل کی دھڑکنوں اور اس کے افعال کو ظاہر کرتی ہے اس کو کروانے کے بعد کسی دل کے ڈاکٹر سے معائنہ کروائيں۔

اگر یہ درست ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اگلے سال تک کے لیے اس بیماری سے محفوظ ہیں۔

Advertisement

4: پیشاب کا ٹیسٹ

اس ٹیسٹ کو یورین ڈی آر بھی کہا جاتا ہے جو کہ آپ کے گردوں کے افعال کی جانچ کے لیے ہوتا ہے اس سے آپ کے گردوں کا کام اور اس میں کسی قسم کی انفیکشن کی موجودگی ظاہر ہوتی ہے۔

اس کی رپورٹ اگر ٹھیک ہو اور پیشاب میں کسی قسم کا انفیکشن نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ گردے بہترین حالت میں ہیں۔

5: خون میں کولیسٹرول کا ٹیسٹ

اس ٹیسٹ کو لیپیڈ پروفائل بھی کہا جاتا ہے جس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ خون میں کولیسٹرول کی مقدار اور اس کی شرح کیا ہے اس کو چیک کرنے کے لیے نارمل رینج رپورٹ میں ہی موجود ہوتی ہے۔

اگر خون میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہو تو یہ دل کے لیے بہت خطرناک ہوتی ہے اس لیے ایسی صورتحال میں ڈاکٹر سے رجوع کر کے کسی بڑے خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔

Advertisement

6: خون کی جانچ

اس ٹیسٹ کو بلڈ سی بی سی بھی کہتے ہیں جس میں خون کے اندر موجود تمام اجزا کی مقدار پتہ چلتی ہے اس ٹیسٹ سے یہ بھی آگاہی حاصل ہوتی ہے کہ جسم میں خون کی مقدار میں کسی قسم کی کمی تو نہیں ہے۔

یہ تمام ٹیسٹ ایک عام لیبارٹری سے کروانے کی صورت میں ان کا خرچہ پانچ ہزار سے زیادہ نہیں ہوتا ہے مگر سال میں ایک بار اس رقم کو خرچ کرنے سے انسان بڑے خرچے اور بڑے خطرے سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

اس لیے ہر انسان کو 30 سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد یہ ٹیسٹ ضرور کروا نے چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version