Advertisement

قائداعظم کے نظریہ و فلسفہ کی حقیقی وارث پاکستان پیپلز پارٹی ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

عوام نے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد مقبول لیڈروں کا پول کھول دیا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قائداعظم کے نظریہ و فلسفہ کی حقیقی وارث پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بابائے قوم کو ان کے 73ویں یومِ وفات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس عظیم ملک کو قائداعظم  کے ویژن کا آئینہ دار بنانے کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار نبھانا ہوگا، نئی نسل کو قائداعظم کی اعلیٰ خوبیوں، اوصاف اور تاریخی سیاسی جدوجہد کے متعلق صحیح طریقے سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قائداعظم کا خواب اس دن حقیقت بنے گا جب پاکستانی نوجوان ان کے نظریہ و فلسفہ سے مکمل طور آگاہ ہو جائیں گے، وہ خواب یہ ہے کہ پاکستان کی پہچان مذہب، رنگ و نسل کی تفریق سے پاک اور جمہوری و خوشحال ملک کی ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آئین و پارلیمان کی بالادستی، عوامی حقوق اور ملک میں مساوات کے کاز کی خاطر جدوجہد کی، اسی جدوجہد کے دوران کے قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جانیں بھی قربان کردیں۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ان اصولوں کے فروغ کے لئے سرگرمِ عمل رہے گی، قائداعظم محمد علی جناح زندگی بھر جن کا پرچار کرتے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version