Advertisement

ٹائیفائیڈ کیوں ہوتا ہے؟ یہ کس حد تک خطرناک ہوچکا ہے؟ جانئیے

ٹائیفائیڈ ایک ایسا مرض ہے جو ایسے علاقوں میں بہت تیزی سے پھیلتا ہے جہاں آبادی بہت زیادہ ہو مگر نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہو۔اس میں مریض بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

مضر صحت کھانوں، گندے پانی، ہاتھ نہ دھونے اور دیگر کئی وجوہات سے اس مرض کے جراثیم انسان کے منہ کے ذریعے آنتوں میں چلے جاتے ہیں، جس کے باعث آنتوں میں زخم ہوتا ہے اور بخار ہو جاتا ہے۔

ٹائیفائیڈ

ٹائیفائیڈ انتڑیوں کی بیماری ہے جو ایک خاص قسم کے بیکٹیریا کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے، ٹائیفائیڈ کی علامت میں لمبے عرصے تک ہلکا بخار رہنا اور سر میں درد ہونا شامل ہے۔

کوئی شخص ٹائیفائیڈ سے متاثر ہے یا نہیں یہ معلوم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اس شخص کے خون یا فضلات میں سالمونیلا ٹائفی کی جانچ کی جائے، ٹائیفائیڈ بخار آنتوں کے خون اور پرفوریشن کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement

جس کے نتیجے میں یہ پیٹ میں شدید درد، متلی، قے اور عفونت (سیپسس) پیدا کر سکتا ہے، آنتوں میں ہونے والے نقصان کی مرمت کے لئے سرجری کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

ٹائیفائیڈ کا علاج:

ماڈرن ہربلزم : برگ ِ نیم، ادرک، لہسن، سہانجنہ کے پتے کا قہوہ پئیں،ساتھ پپیتہ کے بیج بھی کھلائیں۔  خوراک کی مقدار عمر اور وزن کے مطابق لیں، 20 منٹ بعد’ سفوف زہرِ مہرہ آدھا گرام دیں۔

ایلوپیتھک علاج:

’فلوروکوئیونولون اینٹی بائیوٹک ‘، 20 منٹ بعد’پیراسیٹامول ‘2گولیاں دیں اور اسہال کے لیے کیولین پاوڈردیں۔ اکثر معالج تشخیص پر کم توجہ دیتے ہیں اور جس مرض کا زیادہ لوگ شکار ہوں اس مرض کی دوا دیتے ہیں، اس سے پرہیز کریں۔

ٹائی فائیڈ سے کیسے بچیں؟

Advertisement

ہاضمہ درست رکھیں، قبض نہ ہونے دیں،  اُبلا ہوا پانی استعمال کریں،  مریض کو ہوا دار کمرے میں رکھیں تاکہ تندرست لوگوں کو نہ پھیلے۔

بازاری کھلی اشیاء ہرگز استعمال نہ کی جائیں اور صرف خوب گرم کی ہوئی چیزیں ہی کھائی جائیں۔ خاص طور پر دودھ اچھی طرح اُبلا ہوا ہونا چاہیے۔

چھلکے والے پھل ہی استعمال کیے جائیں۔ ان کا چھلکا اُتارنے سے پہلے انہیں خوب اچھی طرح دھو لینا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version