Advertisement

بھارت میں ایک اور وائرس کا حملہ، بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

بھارت

بھارت کے متعدد اضلاع میں تیزی سے پھیلتے نئے وائرس نے بڑے پیمانے پر بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار سمیت متعدد اضلاع میں کورونا کے بعد اب ایک اور وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔

مذکورہ وائرس میں بچے بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں اور اسپتالوں میں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

پٹنہ کے سب سے بڑے اسپتال پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 10 دنوں کے دوران وائرل بخار کے سنگین مریضوں کی تعداد میں اچانک سے اضافہ ہوا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق او پی ڈی میں 60 فیصد مریض ایسے ہیں جو وائرل بخار سے متاثر ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ایمرجنسی وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ اور مظفرپور ضلع میں صرف ہفتے کے روز 85 بچوں کو شدید بخار کے باعث داخل کیا گیا جبکہ ایک ہفتے کے دوران کم از کم 200 بچے اسی وائرل بخار میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچے۔

چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ وائرل بخار موسم بدلنے کی وجہ سے ہو رہا ہے اسے عام طور پر کولڈ وائرل فیور کہتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version