Advertisement

موزے پہن کر سونا صحت کےلئے کیسا ہے؟ جانئیے

سرد موسم کے دوران سردی سے بچاؤ کے لیے موزے پہن کر سونا عام بات ہے یہ انسان کو پرسکون نیند لینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں مگر اس عمل سے صحت پر خطرناک منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق موزے پہن کر سونا صحت مندانہ طرز عمل نہیں ہے، موزے پہن کے سونے سے نیند کے دوران، مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں نیند میں خلل پڑنا، بلڈ پریشر کا بڑھ جانا اور تنگ موزے پہننے کے باعث جلد پر انفیکشن کا ہو جانا شامل ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق موزے پہن کر سونے کے نتیجے میں صحت سے متعلق مندرجہ ذیل 4 شکایات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر 

 موزے پہن کر سونے سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے جس کا براہ راست اثر دل پر پڑتا ہے، نیند کے دوران بلڈ پریشر کا بڑھنا صحت کے لیے منفی ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق اگر سونے سے قبل موزے کافی وقت پہلے سے پہنے ہوئے ہیں تو پھر انہیں اتارے بغیر سویا جا سکتا ہے ۔

پاؤں کی صحت خراب ہو سکتی ہے  

پاؤں بھی انسانی جسم کا اہم حصہ ہوتے ہیں، جنہیں سب سے زیادہ نظر انداز کیا جاتا ہے اور  پاؤں کی صحت اور ان کی صفائی پر توجہ نہیں دی جاتی۔

پاؤں کی جلد پر موجود مساموں کو بھی تازہ ہوا کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ موزے پہن کر سونے کے دوران مسام بند ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں پاؤں کی صفائی اور صحت سے متعلق شکایات جنم لیتی ہیں۔

پاؤں کی جلد پر انفیکشن ہو سکتا ہے 

سونے سے قبل موزے پہننے کی عادت جلد کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوتی، اکثر خواتین و مرد ایڑیوں کو پھٹنے سے بچانے کے لیے رات سونے سے قبل پیٹرولیم جیل لگا کر پھر موزے پہن کر سوتے ہیں۔

Advertisement

 روزانہ کی بنیاد پر ایک ہی موزوں کی جوڑی کا استعمال جلد پر باآسانی انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے جبکہ رات سونے سے قبل پیٹرولیم جیل (کریم) لگا سکتے ہیں مگر اُن پر گندے موزے پہننا سنیگن جلد کا انفیکشن کر سکتا ہے۔

جسم کا درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے 

موسم سرما میں ٹھنڈ سے بچنے کے لیے لحاف اور ہیٹر کا استعمال کرنا مناسب ہے مگر رات کے دورانیے میں موزے پہن کے سونے سے جسم کا درجہ حرارت ضرورت سے زیادہ بڑھ سکتا ہے جس کے نتیجے میں نیند میں خلل اور دن میں بے چینی جیسی شکایت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے رات سونے سے ایک گھنٹہ قبل اپنے پاؤں پر گرم موزے پہن لیں جب پاؤں کا درجہ حرارت نارمل ہو جائے تو موزے اتار کر پاؤں لحاف میں لپیٹ کر سو جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version