نیویارک میں بارش و سیلاب نے سب کچھ تہس نہس کر دیا، دیکھیں ہولناک مناظر اس ویڈیو میں

امریکہ میں کیٹگری فور کے انتہائی شدید طوفان آئیڈا نے تباہی مچا دی ہے۔ لویزیانا میں تقریباً دس لاکھ گھروں سے بجلی منقطع ہو گئی ہے۔
امریکی صدر نے ریاست میں بڑی تباہی کا اعلان کرتے ہوئے امدادی کاموں کے لیے اضافی فنڈز بھی جاری کیے ہیں۔
طوفان کی آنکھ پر نظر ڈالنا ہر ایک کے لیے ممکن نہیں صرف موسم کے ماہرین اور سائنس دانوں کو ہی ایسا کرنے کی اجازت ہے۔
امریکہ میں سمندری طوفان آئیڈا اگرچہ اس وقت اپنے عروج پر نہیں مگر اس کی وجہ سے چلنے والی تیز ہواؤں نے امریکہ کی شمالی مشرقی ریاستوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
نیویارک اور نیوجرسی میں بارشوں نے تباہی مچادی
نیویارک اور نیوجرسی کے علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہے اور کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال بن چکی ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو جرسی میں 13 افراد سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے جبکہ نیو یارک میں تباہ کن بارش کے نتیجے میں 9 اموات ہوچکی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے مزید شدید بارش کا انتباہ جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

