Advertisement

سعودی عرب کا 3 ممالک سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

سعودی عرب

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سمیت تین ممالک کے لئے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن پر کورونا وائرس کی وجہ سے عائد عارضی سفری پابندیاں ختم کردی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن تین ممالک کے لیے سفری پابندیاں اٹھائی گئی ہیں ان کے لیے ملک کی بحری اور فضائی سرحدیں کھول دی جائیں گی جبکہ ان ممالک میں رہنے والے سعودی شہری اب وطن واپس آسکیں گے

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن کے لیے مقامی وقت کے مطابق کل صبح 11 بجے سے عائد سفری پابندیاں اٹھالی جائیں گی۔

سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کو تمام احتیاطی تدابیر کی پابندی کرنا ہوگی جبکہ گائیڈ لائنز پر عمل نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے  کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بعض ممالک کے لیے سفر کو محدود کیا گیا تھا۔ ان ممالک کے سفر کے خواہش مند افراد کو پہلے مجاز حکام سے اجازت لینا  ضروری تھا۔

جن ممالک پر پابند ی عائد کی گئی تھی ان میں  ایتھوپیا، ویتنام، متحدہ عرب امارات اور افغانستان سے آنے والے مسافروں شامل تھے جبکہ ایسے مسافر جو مملکت میں داخلے سے قبل 14 دن کے قرنطینہ کے عمل سے گذر چکے ہوں انہیں سعودی عرب میں آنے سے نہیں روکا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version