Advertisement

کراچی میں مصنوعی پانی کا بحران شدت اختیار کررہا ہے، خرم شیر زمان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں مصنوعی پانی کا بحران شدت اختیار کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی کے ضلع وسطی اور ضلع شرقی کے عوام ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں میں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کے کمیشن کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں، بلاول زرداری کراچی کو تھر سے بھی بدتر بنانا چاہتا ہے، گھروں میں پانی آئے یا نہیں سندھ حکومت کو صرف کمیشن سے مطلب ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی کو 1200 ایم جی ڈی پانی کی بجائے صرف 450 ایم جی ڈی فراہم کیا جارہا ہے، کراچی کو جتنا پانی درکار ہے اس کا نصف بھی واٹر بورڈ  فراہم نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے شہر کو 13 سالوں میں پانی کا ایک منصوبہ نہیں دیا، کے فور کے علاوہ سندھ حکومت کا ساڑھے 6 کروڑ گیلن پانی کا ایک اور منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، سندھ حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ خود پانی چور ہیں، کرپٹ وزراء کیلئے محکمہ بلدیات سونے کا انڈا دینے والی ایک مرغی کی طرح ہے۔

Advertisement

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ گرم موسم میں شہریوں کو پانی کیلئے ترسانا ظلم ہے، شہر میں پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو شہریوں کے ہمراہ سڑکوں پر آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version