Advertisement

عمران خان چینی مافیا کو تحفظ دیتے ہیں،عظمی بخاری

عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ  عمران خان چینی مافیا کو تحفظ دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری چینی کی سرکاری ریٹ پر فروخت پر عمل نہ ہونے پر حکومت پر برس پڑی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ چینی مافیا کا سرغنہ وزیر اعظم جب چینی مافیا کو تحفظ دے گا تو چینی 89روپے فروخت کیسے ہو گی۔

 عظمی بخاری نے کہا کہ حکومت چینی مافیا کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے، بازار میں چینی آج بھی 100تا110روپے کلو بک رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  عمران خان سب چینی چوروں کوباری باری دوبارہ ویلکم کررہے ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ شوکت ترین نے پیچھلے ہفتے کہا کہ کل سے مارکیٹ میں چینی 90روپے کلو فروخت ہو گی ،کل پنجاب کے ایک  ارسطو وزیر نے کہا آج سے چینی 89روپے پنجاب میں فروخت ہوگی۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ شوکت ترین اور پنجاب کے ارسطو وزیر بتادیں 90روپے کلو چینی کہاں فروخت ہورہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی اے کا جہانگیرترین کے لیے اور قانون اور شہبازشریف کے لیے اور قانون ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version