آپ کے کچن کی دیواریں دھوئیں سے کالی ہو گئی ہیں؟ پریشان نہ ہوں یہ خبر آپ کےلئے ہی ہے

کیا آپ کے کچن کی دیواریں دھوئیں سے کالی ہو گئی ہیں؟ پریشان نہ ہوں،آج ہم کو اس اسٹوری میں کچھ ایسے طریقے بتا رہے ہیں ، جن پر عمل کرکے آپ بھی کچن کی دیواروں کو چمکا سکتے ہیں۔
لیموں
لیموں کا رس چھان کر اسپرے بوتل میں ڈالیں اور پانی ملا کر ہلائیں۔ اب دیوار پر اسپرے کرکے کچھ دیر چھوڑ دیں اور پھر موٹے کپڑے سے صاف کرلیں۔ یہ روزمرہ کا دھواں صاف کرنےکے لئے اچھا ہے۔
بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا اور پانی ملائیں اور تھوڑا سا ڈش واش سوپ بھی ملا کر اسفنج کی مدد سے دیوار پر لگائیں اور رگڑ کر صاف کرلیں۔
سرکہ اور سوڈا
آدھا کپ سفید سرکہ لیں ، آدھا کپ بیکنگ سوڈا اور اس میں اتنا ڈش واش سوپ ملائیں کہ پیسٹ بن جائے۔
یہ پیسٹ دیوار پر لگائیں اور رگڑ کر دھو لیں۔
اس سے نا صرف ٹائلز اور آئل پینٹ کی دیواریں چمک اٹھیں گی بلکہ آپ کا بازار سے کلینر خریدنے کا خرچہ بھی بچے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News