Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا سینئر صحافی رحیم اللہ کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مرحوم رحیم اللہ یوسفزئی کی گرانقدر صحافتی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رحیم اللہ یوسفزئی کا انتقال نہ صرف اس کے خاندان بلکہ پورے صوبے اور صحافت کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے رحیم اللہ یوسفزئی کے غم زدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

محمود خان کا کہنا ہے کہ مرحوم افعان امور پر نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک مستند حیثیت رکھتے تھے اور مرحوم صحافت کے شعبے میں ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے۔

محمود خان نے کہا ہے کہ رحیم اللہ یوسفزئی سے میرا ذاتی تعلق تھا وہ ایک قدآور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شریف النفس انسان تھے، رحیم اللہ جب بھی ملے تو علاقے کے مسائل اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کی بات کی، مرحوم کی شاندار خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت کوئی بڑا منصوبہ رحیم اللہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version