Advertisement

ہائی ہیلز کا فیشن کبھی پرانا نہیں ہوتا لیکن صحت پراس کے اثرات چونکا دینے والے ہیں؛ نئی تحقیق

ہیل

خواتین کی پسندیدہ ہیل کی اصل حقیقت جو آپ کو حیران کردے

ہائی ہیلز کا فیشن کبھی پرانا نہیں ہوتا۔ مختلف رنگوں، ڈیزائن اور شیپ میں ہائی ہیل کے جوتے دکانوں کی زینت بنتے ہیں لیکن اس کے پہننے سے جسمانی صحت کو جو نقصان پہنچتا ہے اس کا اندازہ کچھ عرصے تک مستقل ہائی ہیل پہننے سے خود ہی لگ جاتا ہے۔

اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں اور اونچی ہیل پہن کر دفتر جاتی ہیں تو اس اسٹوری کو ضرور پڑھیں۔

ہائی ہیل والے جوتےکو پسند کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ کہ عموماً چھوٹے قد کی خواتین اونچی ایڑھی والے جوتے پہن کر اس احساس کمتری سے نکلنے کی کوشش کرتی اور خود اعتمادی محسوس کرتی ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ اونچی ہیل کے جوتو ں سے کمر میں درد، پنڈلیوں میں کھنچاؤ اور بعض مرتبہ ٹخنے ٹوٹنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔

اس کے نتیجے میں پنجوں میں شدید درد ہوتا ہے جوبڑھ کر ریڑھ کی ہڈی تک پہنچتا ہے۔

Advertisement

ہائی ہیل والے جوتے پہننے کے جسمانی صحت پر اثرات

ہائی ہیلزپہننے کی شوقین خواتین کو ان کے پہننے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔

ایک امریکی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں72فی صد خواتین ایسی ہیں جو کبھی کبھی ہائی ہیلز پہنتی ہیں جبکہ 28فیصد ایسی خواتین ہیں جنہوں نے کبھی ہائی ہیلز نہیں پہنیں ۔

خواتین کو ہائی ہیلز پہن کر توازن بر قرار رکھنے کے لیے کولہوں اور ریڑھ کی ہڈی کو پیچھے کی طرف دھکیلنا ہوتا ہے ۔

بیلنس بنائے رکھنے کے لیے کمر، کولہے کی ہڈی اور پنڈلیوں پر بوجھ بڑھ جاتا ہے ، اس اضافی بوجھ کی وجہ سے پٹھوں میں درد اور بھاری پن محسوس ہوتا ہے ۔

Advertisement

جسم کے مختلف حصوں میں ہائی ہیلز سے ہونے والی مسائل کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

پیر

پیروں کی ساخت اس طرح کی ہے کہ اس میں پورے جسم کا بوجھ اٹھانے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔ ہیلز پہن کر جسم کا سارا بوجھ پورے پیر میں پھیلنے کے بجائے محض ایڑھیوں پر آجاتا ہے ۔

ہیل جتنی لمبی ہوگی ایڑھیوں پر اتنا ہی زیادہ بوجھ پڑے گا ۔

ایک تحقیق کے مطابق ایک انچ ہیل سے ایڑھیوں پر 22فی صد ، 2انچ ہیل پہن کر 57فی صد جبکہ 3انچ ہیل سے 76فی صد بوجھ پڑتا ہے ۔

ٹخنے اور پنڈلیاں

Advertisement

ہیل پہن کر ٹخنے آگے کی طرف مڑ جاتے ہیں جس سے ٹانگوں کے نچلے حصے میں خون کی روانی کم ہوجاتی ہے ۔

اس سے پنڈلیاں بھی اکڑ جاتی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پورا دن ہیل والے جوتے پہننے کے بعد جب جوتا اتارو تو چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

گھٹنے

گھٹنے کی ہڈی میں جسم کا سب سے بڑا جوڑ ہوتا ہے ۔ مستقل ہائی ہیلزپہننے سے گھٹنے کے اندرونی حصے پر پریشر پڑتا ہے جس سے جوڑ میں ہونے والی توڑ پھوڑ تیز ہوجاتی ہے اور گٹھیا کے مرض کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔

کمر

Advertisement

نارمل انداز میں چلنے کے لیے ہائی ہیلزپہن کر ریڑھ کی ہڈی کو زیادہ اندر کرنا پڑتا ہے جس سے ریڑھ کی ہڈی اور پٹھوں پر بوجھ بڑھ جاتا ہے ۔

اس سے آپ کی کمر میں سوجن یا کھچاؤ محسوس ہو سکتا ہے ۔ جسم کے دیگر اعضا کی طرح کمر کو بھی آرام کی ضرورت ہوتی ہے ۔

ہیل پہننے میں احتیاط

کوشش کریں کہ جسم اور پٹھوں کو آرام بھی دیں ۔ اگر ایک پورا دن ہیل پہننا ہو تو اگلے دن فلیٹ چپل پہنیں ۔

جب موقع ملے ہیل اتار کر ننگے پیر چہل قدمی کریں ۔ اس سے پنڈلیوں میں درد کم ہوگا ۔

Advertisement

ہائی ہیلز پہننے سے پہلے اور بعد میں ٹانگوں کے پٹھوں کی اسٹریچنگ کریں ۔

کوشش کریں کہ دو انچز سے زیادہ لمبی ہیلز نہ پہنیں ۔ ہمیشہ دن میں جوتے خریدیں ۔ اس وقت آپ کے پیر کا سائز سب سے بڑا ہوتا ہے ۔

نوکیلی یا پینسل ہیلزکم سے کم خریدیں کیونکہ یہ سب سے زیادہ نقصان دہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version