Advertisement

بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ایک آزاد ادارہ ہے ، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ایک آزاد ادارہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن میں مسائل ہیں ، آئندہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تمام کام کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں ، بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ایک آزاد ادارہ ہے ، ادارے کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے ، بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن میں بھی اصلاحات لائیں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڑی ہمت کر کے بچوں کے امتحان لیے ہیں، پریشر تھا کہ امتحان سے کہیں کورونا نہ پھیل جائے۔

Advertisement

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ 3 سے 4 چینلز چلیں جہاں بچوں کو تعلیم ملے۔

شفقت محمود نے کہا تھا کہ اوپن یونیورسٹی آکر بہت خوشی ہوتی ہے، ڈاکٹر عبدالقیوم کی کاوشیں یونیورسٹی داخل ہوتے ہی نظر آتی ہیں، ستر کی دھائی میں بننے والی یونیورسٹی ڈسٹنس لرننگ کی بانی تھی، بہت خوشی ہے کہ یونیورسٹی کے نظام کو ٹرانسفارم کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا تھا کہ اوپن یونیورسٹی اچھے سے ڈیجیٹلائز ہوئی ہے، میں چاہتا ہوں کہ یہ باقی جامعات کو بھی سروسز دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان سے منشیات کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
سندھ بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
لاہور کو بہترین ماحول دوست رہائشی شہر بنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز
اگر ہم نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں، علیمہ خان
کچے کے ڈاکوؤں سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن
مولانا فضل الرحمان جلد ہمارے الائنس کا حصہ بن جائیں گے، بیرسٹر گوہر علی
Next Article
Exit mobile version