Advertisement

عدالتی فیصلے ہر حکومتی الزام کو بے نقاب کرچکے ہیں،شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے ہر حکومتی الزام کو بے نقاب کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےرانا ثناءاللہ کے  خلاف نیب انکوائری کی منظوری کی مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مشکوک انکوائری کی منظوری سے سیاسی انتقام کی بوآرہی ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہیروئن کیس کیسے بنا، کتنی قسمیں کھائی گئیں، کوئی ثبوت نہ آسکا، اسی لئے اثاثہ جات کے الزامات کی دھند لائی گئی، تین سال سے ہر الزام کھنگالاجاچکا ہے، نہ کوئی ثبوت، نہ کوئی شواہد سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کو سزا اس لئے مل رہی ہے کہ وہ میاں نوازشریف کے وفادار اور بہادر ساتھی ہیں، کاش حکمران رانا ثناءاللہ سے سیاسی انتقام بھلا کرعوام کی روٹی، روزگار اور معاش کی فکر کرتے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں ان کے تمام ساتھی، کارکنان ایسے سیاہ ہتھکنڈوں سے نہ پہلے مرعوب ہوئےنہ آئندہ ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version